Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کودیکھ کرخُوش آمدیدکہااورنماز کےوَقْت سب نےآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اِمامَت کےلئےآگے کیااورآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اِمامَت فرمائی۔([1])
سُبْحٰنَاللہ!کیا خُوب نمازہےکہ تمام اَنْبیاورُسُل نمازی بنے،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِمام اور پہلاقبلہ جائےنمازہے،یقیناً کائنات میں ایسی نماز پہلےکبھی نہیں ہوئی،آسمان نے ایسا نَظارہ کبھی نہیں دیکھا۔ بہر حال آج نبیِّ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوّل اور آخِر ہونے کاراز(Secret)بھی کُھل گیا، اِس راز سےبھی پَردہ اُٹھ گیا اور معنٰی روزِ روشن کی طرح واضح ہو گئے،کیونکہ آج نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جوکہ سب سےآخری رسول ہیں،پہلےکے اَنْبیا و رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اِمامَت فرمارہے ہیں۔
اللہ کی عنایت مرحبا معراج کی عظمت مرحبا اَقْصیٰ کی شوکت مرحبا
بُراق کی قسمت مرحبا بُراق کی سُرعَت مرحبا نبیوں کی اِمامت مرحبا
آقا کی رِفْعت مرحبا آسماں کی سِیاحت مرحبا مکینِ لامکاں کی عظمت مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّ
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےسفرِ معراج کےبارے میں مزیدمعلومات کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”فیضانِ معراج“کامطالعہ کرنا بے حدمفیدہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس کتاب میں٭معراج کےترتیب وارمراحل کی تفصیلات،٭مسجدِحرام