Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
ڈال)کر حُضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا سینہ بھردیا پھر اُسے سی دیا،حُضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قَلْب شریف میں اِیمان و حکمت پہلے ہی سے موجود تھا،یہ بھی(اِیمان و حکمت کی)زیادَتی فرمانےکے لئے ہوا۔(مرآۃ المناجیح،۸/۱۵۲ملخصاً)(ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا)سِینۂ پاک پہلےہی نورانی تھا اب نُوْرٌ عَلٰی نُوْر ہوگیا،سوناجنّتی تھا،پانی زَمْ زَم،جنّتی سونے کےبرتنمیں حرم کا پانی شریف،سُبْحٰنَ اللہسونے پر سُہاگہ ہے۔(مرآۃ المناجیح ،۸/۱۳۶ملخصاً)
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”سیرتِ مصطفیٰ“کےصفحہ نمبر79 اور 80 پر لکھا ہے:آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُقَدَّسْ سینہ چار (4)مرتبہ کھولا گیا۔٭پہلی مرتبہ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت سَیِّدَتُنا حلیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَاکے گھر پر تشریف فرما تھے۔اس کی حکمت یہ تھی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان وسوسوں اور خیالات سے محفوظ رہیں جن میں بچے مُبْتَلا ہو کر کھیل کُود اور شرارتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔٭دوسری بار دس(10)سال کی عمر میں ہوا تا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جوانی کی خواہشات کے خطرات سے بے خوف ہو جائیں۔٭تیسری بار غارِ حرا میں سینۂ مبارک کھولا گیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک دل میں نُور اور چَین و اطمینان بھردیا گیا تاکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ وحیِ الٰہی کے عظیم بوجھ کو برداشت کر سکیں۔٭چوتھی مرتبہ معراج کی رات آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک سینہ کھول کر نور و حکمت کےخزانوں سے بھردیاگیا،تا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارَک دل میں اتنی کشادگی اورصلاحیت پیداہوجائےکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دِیدار الٰہی کی تجلیاں اور کلامِ الٰہی کی عظمتیں برداشت کر سکیں۔(سیرتِ مصطفیٰ،ص ۷۹-۸۰ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد