Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)

پھر اُسے حکمت و اِیمان سے بھردیا۔اِس کے بعد تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں بُراق(نامی سُواری)پیش کی اورانتہائی اِکرام(عزّت) و اِحترام کے ساتھ اُس پر سُوار کرکے مسجد ِاقصیٰ کی طرف لے گئے۔بَیْتُ الْمَقْدِسْ میں رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نےتمام اَنبیاءومُرسَلِیْن (رسولوں)عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اِمامت فرمائی۔پھر وہاں سے آسمانوں کی سیر کی طرف  مُتَوَجِّہ ہوئے، حضرت(سیدنا) جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے باری باری تمام آسمانوں کے دروازے کھلوائے،پہلےآسمان پر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام،دوسرےآسمان پر حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام،تیسرے آسمان پرحضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام،چوتھے آسمان پر حضرت اِدْریس عَلَیْہِ السَّلَام،پانچویں آسمان پرحضرت ہارون عَلَیْہِ السَّلَام،چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  اور ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام دن رات حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت وملاقات سے مُشَرَّف ہوئے، اُنہوں نے حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی عزّت و تکریم کی اور تشریف آوری(آمد)کی مبارَک بادیں دیں،حتّٰی کہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَایک آسمان سےدوسرےآسمان کی طرف سیر فرماتے اور وہاں کے عجائبات دیکھتے ہوئے تمام مُقَرَّبِین(خاص فرشتوں)کی آخری منزل سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی تک پہنچے۔اِس جگہ سے آگے بڑھنے کی چونکہ کسی مُقَرَّب فِرِشتے کی بھی مجال نہیں ہے،اِس لئے حضرت (سیدنا)جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام آگے ساتھ جانے سے مَعْذِرَت کرکےوہیں رہ گئے،پھر مقامِ قُربِ خاص میں حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ترقّیاں فرمائیں اور اُس قربِ اعلیٰ میں پہنچےکہ جس کے تَصَوُّر تک مخلوق(لوگوں)کےاَفکاروخیالات(یعنی سوچ)بھی پرواز(یعنی وہاں تک پہنچنے)سے عاجز ہیں۔وہاں رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پرخاص رحمت و کرم ہوا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اِنعاماتِ اِلٰہیہ اورمخصوص نعمتوں سےسرفراز فرمائے گئے،زمین و آسمان کی بادشاہت(Kingship)اور اُن سے افضل و بَرتَر عُلوم پائے ۔اُمّت کےلئےنمازیں فَرض ہوئیں،نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے بعض