Book Name:Mojiza-e-Mairaj
ہوکہ قِیامت کے دن اسے اَجْر کا پیمانہ بھر بھر کے دیا جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر کثرت سے دُرود بھیجے۔
(القول البدیع ، الباب الاول فی الامر بالصلاۃ علی رسول اللہ…الخ ، ص۱۱۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
٭نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ ٭عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ ٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ ٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج 1441سنِ ہجری کے رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 27 ویں رات یعنی معراج کی راتہے ، اللہکریم کا شکر ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں فضیلتوں ، برکتوں ، خوشیوں ، رحمتوں اوربخششوں والی یہ مُقدَّس رات نصیب فرمائی۔