Book Name:Mojiza-e-Mairaj
اپنے نامَۂ اعمال میں ڈھیروں ڈھیر نیکیاں لکھوانے کے مواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے کہ گناہوں سے خود کو بچانے اوردن رات نیکیوں میں گزارنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پورے ماہِ رمضان یا آخری دس دنوں کےسنتِ اِعْتکاف میں شرکت کی نہ صرف خود سعادت حاصل کیجئے بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں پرانفرادی کوشش کرکے انہیں بھی تیار کیجئے۔
آئیے!ترغیب کے لئے اعتکاف کے فضائل پر مشتمل 3 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے ، چنانچہ
(1)ارشاد فرمایا : جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا ، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (جامع صغیر ، ص۵۱۶ ، حدیث : ۸۴۸۰)
(2)ارشاد فرمایا : جس نے رَمَضانُ المبارَک میں(دس دن کا)اعتِکاف کرلیا وہ ایسا ہے جیسے دوحج اوردوعمرے کئے۔
(شعب الایمان ، ۳ / ۴۲۵ ، حدیث : ۶۶ ۲۹)
(3)ارشاد فرمایا : اِعتکاف کرنے والاگناہوں سے بچارہتاہے اوراس کیلئے تمام نیکیاں لکھی جاتی ہیں جیسے ان کے کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ (ابنِ ماجہ ، ۲ / ۳۶۵ ، حدیث : ۱۷۸۱)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا کے مختلف ممالِک اور شہروں میں پورے ماہِ رَمَضان اور آخری دس دنوں کا اِجتماعی اعتکاف ہوتا ہے۔ اس اعتکاف میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طر ف سے دئیے گئے شیڈوَل کے مطابق اِعتکاف کرنے والے عاشقانِ رَمَضان کی تَرْبِیَت کی کوشِش کی جاتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِجتماعی اِعْتِکاف میں ہزاروں