Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
دیں۔ تھوک مبارک ڈال کر کھاری کنوؤں کو میٹھا کردیا۔ اُنگلیوں سے پانی کے چشمے بہا دئیے۔ درختوں اورپتھروں سے کلام کیا۔ درخت آپ کی بارگاہ میں حاضرہوا۔ تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہو گیا۔ تھوڑا ساکھانا بڑی جماعت کو کافی ہوگیا۔ جانورانسانی بولی بولنے لگے۔ الغرض!اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سراپا معجزہ بناکر بھیجا ہے ، چنانچہ
پارہ 4 سُوْرَۃُ النِّسَآء کی آیت نمبر 174 میں ارشاد ہوتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا(۱۷۴) (پ۶ ، النساء : ۱۷۴)
ترجَمۂ کنزُ العرفان : اے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آگئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نورنازِل کیا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کئی اَعضائے مبارَکہ کا ذِکر کیا ہے جس سے اللہ کریم کی کمالِ محبت و عنایت پائی جاتی ہے ، چنانچہ
پارہ 27سُوْرۃُ النَّجْم کی آیت نمبر11میں اِرشاد فرماتاہے :
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(۱۱) (پ۲۷ ، النجم : ۱۱)
ترجَمۂ کنزُ العرفان : دل نے اُسے جھوٹ نہ کہا جو (آنکھ نے) دیکھا۔
پارہ 19سُوْرۃُالشُعَرَا کی آیت نمبر194 ، 193میں اِرشادہوتاہے :
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ(۱۹۳) عَلٰى قَلْبِكَ (پ۱۹ ، الشعراء : ۱۹۳-۱۹۴)
ترجَمۂ کنزُ العرفان : اِسے رُوْحُ الْاَمِیْن لے کر نازل ہوئے۔ تمہارے دل پر