Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صرف عَربوں کا دَور ہی تو ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دَور نہیں تھابلکہ اب تو ہر آنے والا زمانہ میرے حضور کا زمانہ ہونا تھا اور اب اِس دور میں دُنیا کو ترقّی کرنی تھی ، سائنس دانوں نےآنا تھا ، مہینوں کے سفر گھنٹوں میں طے ہونے تھے ، چاند اور مریخ تک رسائی کے دعوے ہونے تھے ، دُور دُور کی چیزیں قریب قریب ہوجانی تھیں ، ہو سکتا تھا کہ آج کا کوئی شخص یہ کہتا کہ اگر تمہارے نبی ہمارے بھی نبی ہیں ، اِس دَور کے بھی نبی ہیں تو آج کی سائنس کے اعتبار سے ایسا کون سا معجزہ ہے؟ تو معراج کا معجزہ ایک ایسا جواب ہے جس کا جواب ساری دُنیا کی سائنس کے پاس بھی نہیں ہے۔ معراج وہ عظیم رات ہے جس میں یہ معجزہ ہمارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا ہوا اور اسی رات میں اللہ کریم نے آپ کو اپنے دِیدار سے مُشرَّف فرمایا اور آپ نے عالَم ِ بیداری میں سر کی آنکھوں سے اپنے رَبّ کا دیدار کیا ، رات کے تھوڑے سے حصے میں ہمارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ زمینوں ، آسمانوں ، جنّت ، دوزخ ، عرشِ الٰہی سمیت لامکاں کی سیر کر کے آگئے اور بتا دیا کہ سائنس کی بنائی ہوئی چیزوں کی رفتار ایک طرف اور مصطفےٰ کریم ، رسولِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معراج پر جانے اور آنےکی رفتار ایک طرف۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!سفرِ معراج کے مُتَعَلِّق