Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!غور کیجئے!ہمارے بخشےبخشائے آقا ، ہماری بخشش کروانے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عبادت کا عالَم یہ تھا کہ آپ اس ماہِ مُقَدَّس میں دیگر مہینوں کے مقابلے میں نفلی عبادت کا بہت زیادہ اہتمام فرماتے اور ایک ہم ہیں کہ ہماری زندگی میں نہ جانے کتنی بار شعبانُ الْمُعَظَّم کا ماہِ مُبارَک تشریف لایا اوربخشش و مغفرت کے پروانے تقسیم کرتا ہوا رُخصت ہوگیا ، مگر بدقسمتی سے ہم اس ماہِ مُبارَک میں اپنے گُناہوں سے توبہ ، آئندہ گُناہوں سے بچنے کا پکا اِرادہ ، فرض نمازوں کا اہتمام ، صدقہ و خیرات ، تلاوتِ قرآنِ کریم ، ذِکرو دُرود ، روزوں اور دیگر نفلی عبادت کی کثرت ، نیز رَبّ کریم کو راضی کرنے میں ناکام ہی رہے۔ بہرحال اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا حاصل کرنے ، دُنیا و آخرت میں کامیابی و نجات پانے کیلئے ہمیں خوب خوب عبادت کرنی چاہئے ، ماہِ رجب اور ماہِ شعبان کےنفل روزوں کا اہتمام کرنا چاہئے ، شَعبانُ الْمُعَظَّم کے پورےمہینے بالخُصُوص 15 شعبان کو عبادت و اِستغفار کی خوب کثرت کرنی چاہئےاور اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دُعائیں بھی مانگتے رہنا چاہئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد