Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442
بلکہ آپ سے اپنی سچی محبت کے اظہار کیلئے سُنّتوں پر خُوب خُوب عمل ، گناہوں سے نفرت اور نیک اعمال کی کثرت کرتی ہوئی اپنی بقیہ زندگی گزاریں۔ یاد رہے! معراج کی رات پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنت میں جہاں مطیع وفرمانبردار بندوں پر ہونے والے انعاماتِ الٰہیہ کا مُشَاہَدہ فرمایا وہیں جہنم میں نافرمانوں کو قہرِ الٰہی میں گرفتار بھی دیکھا ، جو اپنے گناہوں کے سبب انتہائی دردناک عذابات میں مبتلا تھے ، آئیے! عبرت کیلئے ان میں سے چند عذابوں كے بارے میں سنتے ہیں ، چنانچہ
مِعْراج کی رات نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے ، اِن میں سے بعض افراد نے اُن لوگوں کے جبڑے کھول رکھے تھے اور بعض دوسرے اَفراد اُن کا گوشت کاٹتے اور خون کے ساتھ ہی اُن کے منہ میں دھکیل دیتے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پوچھا : اے جبریل!یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کی : یہ لوگوں کی غیبتیں اور اُن کی عیب جوئی کرنے والے ہیں۔ ([1])
محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : معراج کی رات میں کچھ لوگوں کے پاس آیا جن کے پیٹ مکانوں کی طرح (بڑے بڑے) تھے اور ان کے اندر سانپ باہر سے نظر آ رہے تھے۔ میں نے پوچھا : اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ کہا :