Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442
اِمامت فرما رہے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بَیْتُ المقدِس کے ان نورانی اور رحمت بھرے لمحات سے فارِغ ہو کر مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایا ، آن کی آن میں پہلا آسمان آ گیا ، پہلے آسمان پر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، آپ نے اُن کو سلام کیا ، اُنہوں نے جواب دیا اور خُوش آمدید کہا ، پھر آپ دوسرے آسمان پر تشریف لے گئے ، وہاں پر حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، آپ نے اُنہیں سلام کیا ، اُنہوں نے سلام کا جواب دیا پھر اُنہوں نے آپ کو خُوش آمدید کہا ، پھر تیسرے آسمان پر گئے وہاں حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر چوتھے آسمان پر گئے وہاں حضرت اِدْرِیس عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہو ئی ، پھر پانچویں آسمان پر گئے وہاں حضرت ہارون عَلَیْہ ِالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، سب کو آپ نے سلام کیا اور سب انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے بڑے شاندار انداز میں آپ کا استقبال کیا۔ ([1])
اللہ پاک کا دیدار
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آسمانوں کی سیرکے بعد نبیِّ کریم