Book Name:Safar e Meraj 27th Rajab 1442
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئےپہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم مسئلہ : بیان میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بیان سُنوں گا۔ * ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * بیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سلام و مُصَافَحَہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج 1442سنِ ہجری کے رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 27ویں شب ہے ، اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر کہ جس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر عظیم الشان فضائل و برکات والی مقدّس رات نصیب فرمائی ، یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اللہ پاک نے ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایک عظیم معجزہ عطا