Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442
گی ، اب امتِحان شروع ہوگا ، پیار سے نہیں بلکہ وہ جِھڑک کر اُٹھائیں گے اور انتہائی سخت لہجے میں سُوالات فرمائیں گے : پہلا سُوال ہو گا (1) مَنْ رَّبُّکَ؟ یعنی تیرا ربّ کو ن ہے؟ پھر پوچھا جائے گا (2)مَادِیْنُکَ ؟ یعنی تیرا دین کیاہے؟ (3)پھر ایک سو ہنی مو ہنی صورت دکھائی جائیگی جس پر فِدا ہونے کیلئے ہر عاشق تڑپتا ہے وہ دلرُباصورت دکھا کر پوچھاجائیگا : مَا کُنْتَ تَقُولُ فِیْ ہٰذَا الرَّجُل؟ یعنی ان کے بارے میں تُو کیا کہتاتھا؟([1])
نمازیوں ، رمضان کے روزے رکھنے والوں ، حج ادا کرنے والوں ، پُوری زکوٰۃ نکالنے والوں ، فلموں ڈراموں سے دُور بھاگنے والوں ، وعدہ خلافی ، بداخلاقی ، بدنگاہی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی اور بےپردگی سے بچنے والوں ، نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والوں ، ماں باپ کی فرمانبرداری کرنے والوں ، رشتے داروں سے حُسنِ سلوک کرنے والوں ، صرف حلال روزی کمانے والوں ، ایک مٹھی داڑھی سجانے والوں ، سر پر سُنّت کے مطابِق زلفیں بڑھانے والوں ، اپنے سروں پر عمامہ شریف کے تاج سجانے والوں ، سنّتوں کی تَربِیَّت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سنتوں بھرا سفر فرمانے والوں ، روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لیتے ہوئے رسالہ “ نیک اعمال “ کے خانے پُر کرنے والوں کو مبارک ہو کہ اللہ پاک کا فرمانبردار بندۂ مؤمن اپنا ایمان سلامت لے کر جب قبر میں اُتْرے گا تو اس پر اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کرم ہو گا ، اِنْ شَآءَ اللہ! یہ آسانی سے جواب دیتے ہوئے پُکار اُٹھے گا : رَبِّیَ اللّٰہ یعنی اللہ پاک میرا ربّ ہے ۔ دِیْنِیَ الْاِسْلَامُ یعنی میرا دین اسلام ہے۔ دِلرُبا صورت والے کی طرف اشارہ کرکے کہے گا : ھُوَ رَسُوْلُ اللّٰہ یہ تو میرے پیارے