Book Name:27 Nimazun Ka Sawab
جس کی جماعت چھوٹ جاتی ہے ، اسے افسوس ہونا تو دُور رہا اُس کے ہنسنے بولنے میں کسی قسم کا فرق بھی نہیں آتا! کاش...!! جماعت تَرْک کرنے والوں کو یہ اِحْسَاس ہو جاتا کہ جماعت تَرْک کرنے کی صُورت میں اِن کا کتنا نقصان ہوا ہے۔ اَحَادِیث کے مطابق * فرض نماز جماعت سے ادا کرنے میں ایمان والا ہونے کی گواہی ہے * اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو محبوب(یعنی پیارا) رکھتاہے *نمازِ باجماعت تنہا (یعنی اکیلے) پڑھنے سے 27دَرجے افضل ہے *اللہ پاک اور اُس کے فرشتے باجماعت نماز پڑھنے والوں پر دُرُود بھیجتے ہیں *باجماعت عشا کی نماز پڑھنا گویا آدھی رات قیام(یعنی عبادت) کرنا ہے *فجر کی نماز باجماعت پڑھنا گویا پوری رات قِیام(یعنی عبادت) کرنا ہے *باجماعت نماز پڑھنے والا پُلْ صراط سے سب سے پہلے بجلی کی مانند گزرے گا *باجماعت نماز ادا کرنے والوں کی شان و شوکت دیکھ کر اَہل مَحْشَر رَشک کریں گے *اس کے گناہ بخشے جائیں گے *جو نمازِ باجماعت کے لئے مسجد میں آئے ، اس کو ہر قدم کے بدلے ثواب ملے گا *مسجد کی طرف جانے والے کے ہر قدم پر ایک درَجہ بلند ہوتا ہے اور *ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے *اللہ کریم اس کے لیے صبح و شام جنت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا *نماز کے لیے اُٹھنے والا ہر قدم صدَقہ ہے *بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہے ، بھلائی پر رہے گا *اللہ پاک کی حفاظت میں رہے گا*شیطان سے محفوظ رہے گا *باجماعت نماز پڑھنے والے کو روزِ قیامت عرش کا سایہ نصیب ہوگا *اسے جہنم ، منافقت اور غفلت سے نجات نصیب ہوگی *آپس میں محبت بڑھے گی۔ ([1])
ایک طویل حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم