Book Name:Asmay Madina Munawara

وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  بھی یہیں ، مدینۂ پاک ہی میں تشریف فرما ہیں *جب مدینۂ پاک کی ہر چیز اچھی ہے *اس کا ذَرَّہ ذَرَّہ خوبصُورت ہے *یہاں کے سارے مقامات اچھے  *سارے پہاڑ اچھے  *فضائیں اچھی  *ہوائیں اچھی  * مدینۂ پاک کی صبح اچھی * مدینۂ پاک کی شام اچھی * مدینۂ پاک کی چھاؤں اچھی * مدینۂ پاک کی دُھوپ اچھی * مدینۂ پاک کے پھول اچھے * مدینۂ پاک کے خار اچھے *مدینے میں موجود مزار اچھے *پھر مدینے میں موجود ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے پہلو میں آرام فرما یارِ غار اچھے ، یارانِ مزار اچھے بلکہ خود مدینے کے والی ، سرکارِ عالی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تو سب اچھوں سے اچھے ، سب سچوں سے سچے ، جب کہ  مدینۂ پاک میں سب کچھ ہی اچھا ، عمدہ ، بہترین ، حَسِیْن تَرِیْن ہے تو مدینۂ پاک کا نام بھی ہوا : “ حَسَنَہ “ یعنی عمدہ ، بہترین اور حَسِیْن ترین شہر۔

سارے نبیوں کا سرور مدینے میں ہے       سب رسولوں کا افسر مدینے میں ہے

لطف جنت سے بڑھ کر مدینے میں ہے                         میٹھے محبوب کا گھر مدینے میں ہے

کیا ہوا بھی مُعَطَّر مدینے میں ہے              سب فضا بھی منور مدینے میں ہے

جانتے ہو مدینہ ہے کیوں دل پسند            دونوں عالَم کا سرور مدینے میں ہے

سبز گنبد کا عطار منظر تو دیکھ                 کس قدر کیف آور مدینے میں ہے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت شیخ عبد  الحق محدِّث دہلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مدینۂ پاک وہ مبارک ، مُنَوَّر شہر ہے کہ نور نے اس پُورے شہر کا اِحاطہ کیا ہوا ہے اور مدینۂ پاک کے تمام حُسْن کی اَصْل وجہ یہی ہے کہ یہاں خاتَمُ النَّبِیین ، حُضُور رَحْمَۃُ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 489-490۔