Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat
جنت کی سب بہاریں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رنگت اور خوشبو مبارک سے بنی ہیں ، اور یہ آسمان آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی گلی کی خاک کا صدقہ ہیں ۔
یہاں تک مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اُردُو اور فارسی میں 358 اَوْصَافِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لکھے مگر ایک سچے عاشقِ رسول کا دِل تھا ، اپنے محبوب آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اتنا سا ذِکْر کر کے شوق پُورا نہ ہوا ، پھر آپ نے عربی میں پیارے آقا ، دو عالم کے داتا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَوْصاف لکھنا شروع کئے ، پھر وہی کیفیت ، پھر وہی حال ، پھر قلم چلنا شروع ہوا ، پھر الفاظ ترتیب پانے لگے اور مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے آقا کے اَوْصاف لکھتے گئے ، لکھتے گئے ، لکھتے گئے ، یہاں تک کہ آپ نے عربی میں اپنےآقا ، محبوبِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 213 اَوْصَاف لکھے ، یہ 571 اَوْصَاف و القاب ہیں ، جو بڑے سائز کے 7 صفحات پر مشتمل ہیں ، آخر میں مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :
یَا عَاشِقِیْنَ تَوَلَّہُوْا فِیْ وَجْہِہٖ ہٰذَا ہُوَ الْحُسْنُ الْجَمِیْلُ الْمُفْرَد
لَمْ یَاْتِ فِی اَوْلَادِ اٰدَمَ مِثْلُہٗ فِیْمَا مَضیٰ ہٰذَا حَدِیْث مُسْنَد
صَلُّوا عَلَیْہِ بَکُوْرَۃً وَّ عَشِیَّۃً اَلْفَ الصَّلٰوۃِ مَعَ السَّلَامِ وَ زِیْدُوا
عربی اشعار کا ترجمہ : اے عاشقان مصطفےٰ! اُن کے چہرۂ مبارک کے جلووں میں کھو کر دیوانے ہو جاؤ! یہی وہ حَسِیْن و جمیل ہیں کہ ان جیسا اَوْلادِ آدم میں اَور کوئی نہیں آیا ، یہ بات حدیثِ پاک میں بیان ہوئی ہے ، پَس صبح و شام آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ہزاروں بار درود اور سلام بھیجو...! ([1])
تیرے عشق نے بخشی ہے یہ سوغات مسلسل تیرا ذِکْر ہمیشہ ، تیری بات مسلسل