Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
السَّلَام نے باقاعدہ مِصْر کو خریدا تھا ، تمام اَہْلِ مِصْر کو خرید کر اپنا غُلام بنایا تھا ، پھر آزاد کر دیا تھا ، اُن ہی حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کی اَوْلاد کو ، آپ کے بھائیوں کی اَوْلاد کو آج مِصْر ہی میں غُلام بنا دیا گیا ، فِرْعَون کو مِصْر کی بادشاہی عطا کر دی گئی ، یہ ایک امتحان تھا ، اس امتحان میں بنی اسرائیل نے تو صبر کیا مگر فِرْعَون نے سرکشی کی ، اس بدبخت نے خُدائی کا دَعْویٰ کیا ، بندہ تھا ، بندہ نہ بنا ، خُدا بننے کی کوشش کی ، اس کا غُرُور کُھل کر دُنیا کے سامنے آگیا ، اس کے اندر کا گھمنڈ سَر چڑھ کر بولنے لگا۔ تب اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو نبی بنا کر بھیجا۔
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فِرْعَون کو حق کی جو دعوت دی ، بنیادی طور پر اس دعوت کے 2موضوع تھے : * : فِرْعَون جو خُدائی کا دعویٰ کرتا ہے ، یہ اپنے اس دعوے سے توبہ کرے ، بندہ ہے ، بندہ بنے ، اللہ پاک وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک کے حُضُور سَر جھکائے اور اللہ پاک کی فرمانبرداری میں آجائے * : فِرْعَون نے بنی اسرائیل کو ناحق اپنا غُلام بنا لیا ہے ، انہیں غُلامی سے آزاد کر دے۔ قرآنِ کریم میں ہے ، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا :
قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِیَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ(۱۰۵) (پارہ9 ، سورۂ اَعْراف : 105)
ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک میں تم سب کے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تَو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے۔
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے اس دعوے پر دلائل دئیے ، معجزات دکھائے ، فِرْعَون کو ، اس کی قوم کو سمجھایا مگر فِرْعَون ضِدّی تھا ، ضِدِّی ہی رہا ، سرکش تھا ، سرکش ہی رہا ، اس کے سَر پر طاقت کا ، سلطنت کا ، تاج و تخت کا نشہ سُوار تھا ، اس بدبخت نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی نافرمانی کی ، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شان میں گستاخیاں کیں ،