Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

کو دَافِعُ الْبَلَا (یعنی مصیبت دُور کرنے والے) کہنا شِرْک ہے؟اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نےاس کے جواب میں 300 احادیث ذِکْر کر کے بتایا کہ الحمد للہ! ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، اللہ پاک کی عطا سے دافِعِ رنج وبلاہیں*اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں سُوال ہوا : بعض لوگ کہتے ہیں : رسولِ اکرم ، نُورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اگر تمام نبیوں سے افضل ہیں تو اس پر قرآن و حدیث سے دلیل لاؤ؟ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس سُوال کا ایمان افروز جواب لکھا اور 100 احادیث سے ثابِت کیا کہ اللہ پاک کے فضل سے ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، تمام نبیوں کے سردار ہیں۔

*فرشتوں کی پیدائش کیسے ہوتی ہے؟ اس موضوع پر کلام کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے 24 احادیث ذِکْر فرمائیں *ہمارے آقا و مولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  روزِ قیامت شفاعت فرمائیں گے ، اس موضوع پر کلام کرتے ہوئے 40 احادیث ذِکْر کیں *داڑھی کی ضرورت و اہمیت پر 56 احادیث *والِدَین کے حُقُوق کے متعلق 91 احادیث *اسی طرح اور بےشُمار مَوْضُوعات پر اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے سینکڑوں احادیث ذِکْر فرمائیں *ان احادیث سے مسائِل اَخْذ فرمائے ، ان احادیث کے مَعَانی بیان کئے ، پھر یہ نہیں کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے صِرْف حدیث بیان کر دی بلکہ آپ جب حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں ، اس حدیثِ پاک کا دُرُست معنیٰ بھی بیان کرتے ہیں ، اس سے مَسَائِل بھی نکالتے ہیں اور ساتھ ہی اس حدیثِ پاک کا حوالہ بھی لکھتے ہیں۔ ([1])

علم میں بَحْرِ رَواں احمد رضا خاں قادری               دین میں گوہَر فِشَاں احمد رضا خاں قادری

تیرا علم و فضل شان و شوکت و جاہ و حشم             شش جہت پر ہے عیاں احمد رضا خاں قادری


 

 



[1]...فیضانِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 485تا487 ، ملتقطاً۔