Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
طرح امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک رسالہ ہے : ہر صحابئ نبی ، جنتی جنتی ، اس میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان و عظمت پر 40 اَحادیث جمع کی گئی ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Islamic Ebook Library اس میں مکتبۃ المدینہ کی تمام کتابیں موجود ہیں ، اس ایپلی کیشن کے ذریعے کتابیں پڑھی بھی جا سکتی ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ موبائل ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے ، دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
غرض : آج کل اَحادیث پڑھنے ، سمجھنے کے بہت سارے ذرائع موجود ہیں ، اگر ہم ذِہن بنائیں تو بہت سارے رستے نکل سکتے ہیں۔ بَس دِل میں شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک اُس شخص کو تر وتازہ رکھے ، جو میری حدیث سُنے ، اسے یاد کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔ ([1])
حضرت زَکَرِیَّا بن عدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن مبارَک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وفات کے بعد میں نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَافَعَلَ اللہُ بِکَ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ آپ نے جواب دیا : طَلَبِ حدیث کے لئے سَفَر کے سبب اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد