Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
اسلامی بھائیوں کی خِدمتوں میں جَشنِ وِلادَت کی خوشی میں لہراتے ہوئے سبز سبز پرچموں ، جگمگاتے بلبوں اور ننھے ننھے قُمقُموں کو چومتا ہوا ، جھومتا ہوا شہد سے بھی میٹھا مکّی مَدَنی سلام !
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہٗ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِ حَال...!
تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ
اُونچے میں اُونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
چاند رات کو ان اَلفاظ میں 3 بار مَساجِد میں اِعْلان کروائیے : تمام اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں کو مُبارَک ہو کہ ربیعُ الاول شریف کا چاند نظر آگیا ہے ۔
ربیعُ الاول اُمّیدوں کی دُنْیا ساتھ لے آیا
دُعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہیں۔ اسلامی بہن کابے پردَگی کرنا حرام ہے۔ برائے کرم! رَبِیعُ الاول شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کے لئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت! مَدَنی بُرقعہ پہننے کی نِیَّت کریں۔ ( مَرد کا داڑھی مُنڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانا اور عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کر کے ان گُناہوں سے باز آنا واجِب ہے۔ )
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت مُنہ کے بَل اَوندھے گِرے
دَبدبہ آمد کا تھا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِستقامت پانے کا عظیم مدنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول