Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees
اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ “ جائزہ “ کرتے ہوئے نیک اعمال کا رِسالہ پُر کر کے ہرماہ( کی پہلی تاریخ کو) جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں ، ہاتھ اُٹھاکرکہئے ، اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے
تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران وذِمّہ داران ، رَبیعُ الاول شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْکم 3دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں 30دن تک روزانہ گھرکے اندر( صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں) درسِ فیضانِ سُنَّت جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں ۔
لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سُنَّتیں قافِلے میں چلو
اپنی مسجِد ، گھر ، دُکان ، کارخانہ وغیرہ پر 12 عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد سبز سبز پرچم ربیع الاول شریف کی چاند رات سے لے کر سارا مہینا لہرائیے ۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں وغیرہ پر ضرورتاً اپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔ اپنی سائیکل ، اسکوٹر اور کار پر بھی لگائیے۔ ہر طرف سبز سبز پرچموں کی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی۔ عُمُوماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں۔ میری آرزُوہے کہ ٹرکوں ، بسوں ، ویگنوں ، رکشوں ، ٹیکسیوں ، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں اَلْفاظ میں تحریر ہو؛ مجھے دعوتِ اسلامی سے پیارہے۔ مالِکانِ بس اور ٹرانسپورٹ والوں سے مل کر ترکیبیں کیجئے اورسگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ کے دل کی دُعائیں لیجئے ۔