Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
نوروالا چہرہ : بچوں کی سچّی کہانیوں پرمشتمل رسائل میں سےایک رِسالہ “ نور والا چہرہ “ بھی ہے۔ اس رسالے میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بچپن کے ایمان افروز واقعات کے ساتھ ساتھ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک ہاتھ کے 8معجزات کا دلکش بیان بھی ہے ، یہ رسائل مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے ، یہ رسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے پڑھ بھی سکتے ہیں ، ڈاؤن لوڈاورپرنٹ آؤٹ (Printout)بھی کرسکتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!میلاد ِ مصطفٰے کی برکات سے مالا مال ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !دعوتِ اسلامی کے زیرِاِہْتمام دُنیا بھرمیں ہرسال عیدِمیلادُالنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شاندار طریقے سے مَنائی جاتی ہے۔ ربیعُ الاوّل کی 12ویں شب کو عظیم الشَّان اجتماعِ میلاد کا اِنْعقاد ہوتا ہے ، “ صبحِ بہاراں “ میں پُرنورسُہانی گھڑیوں کابڑے ہی ادب واِحترام اورنہایت ہی عقیدت کے ساتھ دَسْت بستہ اِستقبال کیا جاتا ہے اورعید کے روز(12ربیع الاوّل)’’مرحبا یامُصطفٰی‘‘کی دُھومیں مَچاتے ہوئے بے شُمار جُلوسِ میلاد نکالے جاتے ہیں ، جن میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں ۔
عیدِ میلادُ النَّبی تو عید کی بھی عید ہے بالیقیں ہے عیدِ عیداں عیدِ میلاد النَّبی([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد