Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادَتِ پاک ، رَضاعَتِ مُبارَکہ اوربچپن شریف کے واقِعات بیان کرنا ، اس کے لئے محفلِ نعت مُنْعَقِد کرنا ، اس میں ہونے والے بَیانات کے لئے لوگوں کو جَمْع کرنا ، وِلادَتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کى خُوشی مىں لوگوں کو کھانا کِھلاناجائز ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مسلمان اس مبارك مہینے میں جَشنِ وِلادت کی خُوشی مناتے ہیں ، مسجِدوں ، گھروں ، دُکانوں اورسُواریوں پرنیزاپنے مَحَلّے میں بھی مدنی پرچم لہراتے ہیں ، خُوب چَراغاں کرتے ہیں ۔ ربیعُ الاوّل شریف کی بارہویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سےمحفلِ نعت میں شرکت کرتے ہیں ، صُبحِ صادِق کےوَقْت مدنی پرچم اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں کااِسْتِقبال کرتے ہیں ، 12ربیعُ الاول شریف کے دن روزہ رکھ کرجُلوسِ میلاد میں شریک ہوتے ہیں ۔ میلاد شریف منانے والےایسے عاشقانِ رسول سےتوپیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوتے ہیں ، جیساکہ
ایک بُزرگ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مجھے خواب میں تاجدارِرِسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کا شرف حاصل ہوا ، تو میں نے سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی : یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیاآپ کومسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَناناپسندآتاہے؟توحضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو ہماری وِلادت پر خُوشیاں مناتا ہےاورہم سے خوش ہوتا ہے ، ہم