Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat

بھی مطالعہ کیجئے اورگھرگھر ، دکان دکان یہ رسائل پہنچانےکی کوشش کیجئے ، ان شاء اللہ الکریم ان رسائل کی برکت سے  فیضانِ میلاد خوب عام ہوگا۔ آئیے!توجہ کے ساتھ اِن رسائل کے نام سُنیے : “ صبحِ بہاراں ، سیاہ فام غلام ، بھیانک اُونٹ ، ، بڈھا پجاری ، نور والا چہرہ ، نور کا کھلونا ، عاشقِ میلادبادشاہ ، ربیع الاول کی خوبیاں “ وغیرہ۔

رسائل کا مختصر تعارف

صبحِ بہاراں : نبیِّ کریمصلَّی اللہ ُعلیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمدِ مبارک پر خوشی منانا ، گھروں کو سجانا ، محافل و اجتماعات کا انعقاد ، جلوسِ میلاد اور  صدقہ  وخیرات  مسلمانوں میں رائج ہے۔ ان معمولاتِ  اہلِ سنّت  کے دلائل وفضائل  کو آسان انداز میں بیان کیا گیاہے۔ ربیع الاوّل (بالخصوص اجتماعِ میلاد وجلوسِ میلاد کی شرعی و تنظیمی احتیاطوں) کے بارے میں امیرِ اہلِ سنّت کا مکتوب بھی شامل ہے۔ جشن ِ ولادت منانے کی نیّتیں بھی  درج کی گئی ہیں۔

سیاہ فام غلام : نور والے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے معجزات پرمشتمل مختصراور جامع رسالہ جس میں  آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نورانیت ، بے مثال بشریت اور ایمانِ والدینِ مصطفےٰ کے  بارے میں دلائل بھی ذکر کئے گئے ہیں۔

بھیانک اُونٹ : اس رسالے میں تبلیغ ِ دین کی خاطر پیارے مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی قربانیوں کاتذکرہ ہے۔ اعلانِ نبوت کے بعد  آنے والی آزمائشوں اور نیکی کی دعوت  کے فضائل  پر مبنی اس  رسالےمیں مبلّغین اور عاشقانِ رسول   کے لئے سیکھنے کے بے شمار مدنی پھول ہیں۔

بُڈھا پُجاری : اس رسالے میں نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی بِعْثَت سے پہلے  دنیا کی حالت کا بیان اور آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی  ولادتِ مبارکہ کا ذکر ہے۔