Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں داخِل ہونے کی سَعَادت پائیں ، اعتکاف کی نیت ضرور فرمائیں ، نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ، دِل ہی میں نیت کر لیجئے کہ میں اعتکاف سے ہوں ، آپ معتکف ہو گئے ، دِل میں نیت حاضِر ہوتے ہوئے زبان سے بھی دُہرا لینا زیادہ اچھا ہے ، چاہے اپنی مادری زبان میں ہی کہہ لیجئے : میں نے سُنّت اعتکاف کی نیت کی۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفل اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حُضورِاکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ بخشش نشان ہے : اللہ پاک کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنےوالے جب باہَم ملیں اور مُصافَحَہ کریں اور نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخْش دئیے جاتے ہیں۔ ([1])
گرچہ ہیں بے حد قُصور تم ہو عَفُوّ و غَفُور بخش دو جُرم وخطا تم پہ کروڑوں دُرُود ([2])
شعر کاخلاصہ : اے میرے کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !اگرچہ میرے گُناہ حد