Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی مذاکرہ
پیارے اسلامی بھائیو! عِلْمِ دین سیکھنے ، نیکیوں کا جذبہ پانے ، اولیائے کرام کی محبت دِل میں بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وارایک دِینی کام ہے : مدنی مذاکرہ۔
الحمد للہ!امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو مدنی چینل پر Live (براہِ راست) مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے کئے جانے والے عاشقانِ رسول کے سوالوں کے جواب ارشاد فرماتے ہیں۔ الحمد للہ! مدنی مذاکرہ عِلْمِ دین سیکھنے کا بہترین اور آسان ترین ذریعہ ہے ، آپ بھی کوشش کر کے ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بعد نمازِ عشاء مدنی چینل پر اور جو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچ سکتے ہیں وہاں جا کر مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین سیکھنے ، عَمَل کا جذبہ پانے اور قبر وآخرت کی تیاری کا بھرپور ذہن بنے گا۔
ماہِ میلاد اور ماہِ ربیع الاول کے مدنی مذاکروں کی تو کیا ہی بات ہے ، مرحبا یا مصطفیٰ کی دُھومیں مچاتے ہوئے جلوسِ میلاد کے روح پرورمناظر دیکھنے کے ساتھ ساتھ جشنِ ولادت سے متعلق کئی سوالات کے عشقِ رسول سے مالا مال جوابات سُننے کو ملتے ہیں ، اللہ پاک ہم سب کو ان مدنی مذاکروں کا فیضان نصیب فرمائے۔