Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
بڑے اجتماع میں شریک ہے اورلوگ نبیِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا استقبال کرنے کیلئے کھڑے ہیں ، جب نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمدہوئی توتمام لوگوں نے اِنتہائی ادب واِحْتِرام کے ساتھ حُضُور کا استقبال کیا ، مگر وہ آپ کی تعظیم میں کھڑا نہیں ہوا ، نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس سے فرمایا : ’’تُو اب کھڑا نہیں ہوسکے گا ََ‘‘ جب اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ وہ اب بھی بیٹھا ہوا ہے ۔ اسی پریشانی میں ایک سال گُزر گیا مگر وہ کھڑا نہ ہوسکا ۔ بالآخر اس نے یہ منّت مانی کہ اگر اللہ پاک مجھے اس مرض سے شفایاب فرمادے تو میں محفلِ میلاد شُروع سے آخر تک کھڑے ہوکر سُنا کروں گا۔ اس منّت کی برکت سے اللہ پاک نے اسے صحت عطافرمائی ۔ تو اب اس کایہ معمول بن گیاکہ وہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعظیم میں پوری محفل کھڑے ہوکر سنتاہے۔ ([1])
تِرا نام لے کر جو مانگے وہ پائے تیرا نام لیوا ہے پیارا خدا کا
تِرے رُتبہ میں جس نے چون و چرا کی نہ سمجھا وہ بد بخت رُتبہ خدا کا([2])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہِ میلادمیں دِینی رسائل تقسیم کیجئے
پیارےاسلامی بھائیو!دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول تک نیکی کی دعوت پہنچانے ، ماہِ میلاد کی برکتیں سُنانے ، جشنِ ولادت کی خوشیاں منانے کے طریقِ بتانے ، بچوں اور بڑوں میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع جلانے کے لیے بالخصوص مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے ان رسائل کا خود