Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
سے زیادہ ہیں ، لیکن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو بہت زیادہ معافی عطاکرنے والے اور بخش دینے والے ہیں ، میرے گناہ اور خطائیں بھی معاف کردیجئے ، اللہ پاک آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کروڑوں درود وسلام نازل فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اَلنِّيَّةُ الْحَسَنَةُ تُدْخِلُ صَاحِبَهَا الْجَنَّةَ اچھی نیت بندے کو جنّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے ، بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے!
* عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے بیان سُنوں گا * پورا بیان سنوں گا * خوب توجہ سے سُنوں گا * جو سُنوں گا ، اس پر عمل کی کوشش بھی کروں گا * عِلْمِ دین سیکھ کر ، دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کماؤں گا۔
اچّھی اچّھی نیّتوں کا ہو خدا جذبہ عطا بندۂ مُخلِص بنا ، کر عَفْو میری ہر خطا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مَدِینَۃُ المُنَوَّرَہ میں ابراہیم نامی ایک دِیوانہ رہا کرتا تھا۔ ہمیشہ حلال روزی کماتا اور اپنی آمدنی کا آدھا حصّہ جشنِ ولادت منانے کے لئے علیٰحدہ جمع کرتا۔ رَبِیْعُ الاوّل کی آمد ہوتی تو دُھوم دھام سے مگر شرِیعَت کے دائرے میں رَہ کر جشنِ وِلادت مناتا۔ اللہ پاک کے محبوب