Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat

نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی             نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدِیْنَۃُالمُنَوَّرَہ  میں روزانہ محفِلِ میلاد                                              

شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسُنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتےہیںکہ (میرے پیرومرشد)سیدی قطبِ مدینہ(مولانا ضیاء الدین احمد مدنی قادری )  رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  کوتاجدارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ سے جُنون کی حد تک عشق تھا بلکہ یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِ فَنَافِی الرَّسُول کے منصب پر فائزتھے۔ شب وروز ذِکرِ رسول کرناہی آپ کا مَشغَلہ تھا۔ اکثر (روضَۂ مبارک کی)زیارت کیلئے آنے والے لوگوں سےاِسْتِفسار فرماتےکہ آپ نعت شریف پڑھتے ہیں؟ اگر وہ ہاں کہتا تو اُس سے نعت شریف سَماعت فرماتے اور خوب مسرور ہوتے ، بارہابکثرت آنکھوں سےآنسو جاری ہو جاتےاورروزانہ رات کو آستانَۂ عالیہ پر محفلِ مِیلاد کا انعقاد ہوتا۔ جس میں مَدَنی ، تُرکی ، پاکستانی ، ہندی ، شامی ، مصری ، افریقی ، سوڈانی اور دُنیابھرسے آئے ہوئے زائرین شرکت کرتے۔ امیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مجھے بھی کئی بار اُس مُقدس محفِل میں نعت شریف پڑھنے کا شَرَف حاصِل ہواہے اور میں نے سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِ کی محفِل میں ایک خاص بات یہ دیکھی کہ حُضور ، اختِتام پر(بطورِ تَواضُع)دُعا نہیں فرماتے تھےبلکہ کسی نہ کسی شریکِ محفِل کو دُعاکا حکم فرمادیتے۔ دُعاکے بعد روزانہ لازِمی لنگر شریف بھی ہوتا تھا۔ ([1])


 

 



[1]...شرح شجرہ قادریہ ، صفحہ : 132 ، 131۔