Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
آئی : اِس نوجوان کو اندر آنے دو ، اس کے والِدَین اِس سے ملنا چاہتے ہیں ، لہٰذاوہ اندر داخِل ہوا۔ اُس نے دیکھا کہ اُس کی والِدَۂ مرحُومہ نَہَرِ کوثر کے قریب بیٹھی ہے ، ساتھ ہی ایک تَخت بچھا ہے جس پر ایک بُزرگ خاتون جلوہ افروز ہیں اوراس کے اِردگِرد کُرسیاں بچھی ہیں ، جن پر کچھ پُروقار خواتین تشریف فرما ہیں۔ اس نے ایک فِرِشتے سے پوچھا : یہ خواتین کون ہیں ؟
اُس فرشتے نے بتایا : تَخت پر شہزادیٔ کونین حضرت فاطِمہ زَہرا رَضِیَ اللہُ عَنْہَا ہیں اور کُرسیوں پرحضرت خدیجۃُ الکبریٰ ، حضرت عائشہ صِدّیقہ ، حضرت مریم ، حضرت آسِیہ ، حضرت سارہ ، حضرت ہاجِرہ ، حضرت رابِعہ اورحضرت زُبیدہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ ہیں۔ اسے بَہُت خوشی ہوئی ، مزید آگے بڑھا توکیادیکھتا ہے کہ ایک بہت ہی عظیم تخت بچھا ہے اور اس پر مکے مدینے کے سردار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپناچاند سا چہرہ چمکائے تشریف فرما ہیں۔ اِردگرد چار کُرسیاں بچھی ہوئی ہیں ، ان پر خُلفَا ئے راشِدِین عَلَيْهِمُ الرِضْوَان تشریف فرما ہیں۔ دائیں طرف(Right Side) سونے کی کُرسیوں پر انبیائے کِرام عَلَيْهِمُ السَّلَام رونق افروز او ر بائیں جانب(Left Side) شُہدائے کِرام جلوہ فرما ہیں۔ اتنے میں اس کے والِدِ مرحوم ابراہیم بھی حضورِانور ، مکے مدینے کے تاجور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قریب ہی جُھرمَٹ میں نظر آگئے۔ والدصاحِب نے اپنے لختِ جگر کو سینے سے لگا لیا ، وہ بَہُت خوش ہوااور سُوال کیا : ابّاجان!آپ کو یہ عالیشان رُتبہ کیوں کر حاصِل ہوا؟جواب دیا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!یہ جشنِ وِلادت منانے کا صِلہ ہے۔ اِسکے بعد اُس نوجوان کی آنکھ کُھل گئی۔ صُبح ہوتے ہی اُس نے اپنا مکان بیچا اور والِدِ مرحوم کے بچے ہوئے پچاس(50))دِرہَم کے ساتھ اپنی