Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں داخِل ہونے کی سَعَادت پائیں ، اعتکاف کی نیت ضرور فرمائیں ، نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ، دِل ہی میں نیت کر لیجئے کہ میں اعتکاف سے ہوں ، آپ معتکف ہو گئے ، دِل میں نیت حاضِر ہوتے ہوئے زبان سے بھی دُہرا لینا زیادہ اچھا ہے ، چاہے اپنی مادری زبان میں ہی کہہ لیجئے : میں نے سُنّت اعتکاف کی نیت کی۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفل اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! دُرودوسلام پڑھنے کے بے شُمارفضائل و برکات ہیں ، قلم لکھ لکھ کر ختم ہوسکتے ہیں ، ان تمام قلموں کی رَوشنائی تو خَتم ہوسکتی ہے ، بیان کے اَلفاظ بھی خَتم ہوسکتے ہیں ، مگر حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردُرُود وسلام کا اِحَاطَہ نہیں ہوسکتا۔ یادرکھئے!دُرُودِ پاک ایک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ پاک بھی کرتاہے۔ چُنانچہ قُرآنِ کریم میں پارہ 22سورۂ اَحْزاب آیت 56 میں اِرشادِباری ہے :
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
(پارہ22 ، سورۃالاحزاب : 56)
ترجمہ کنز الایمان : بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔