Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
اقدس ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےفضائل اور خصوصیات بزبانِ قرآن سُن رہےہیں ، یقیناً ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان تو بے مثال ہے ، یقیناًجس ذاتِ بابرکات پر اللہ پاک کافضلِ عظیم ہوان کی فضیلت کون شمارکرسکتاہے؟
حضرت امام قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ “ شفاءشریف “ میں لکھتے ہیں : حَارَتِ الْعُقُولُ فِي تَقْدِيرِ فَضْلِہٖ عَلَيْهِ وَخَرِسَتِ الْأَلْسُنُ ، یعنی اللہ کریم کا جو فضل حضورعَلَیْہِ السَّلَامپر ہے ، اس کااندازہ کرنےسےعقلیں حیران ہیں اور زبانیں عاجز ہیں۔ ([1])
اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں :
سَروَر کہوں کہ مالک و مَولیٰ کہوں تجھے باغِ خلیل کا گلِ زَیبا کہوں تجھے
تیرے تو وَصْف عیبِ تناہی سے ہیں بَری حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے
کہہ لے گی سب کچھ اُن کے ثنا خواں کی خامُشی چُپ ہو رہا ہے کہہ کے میں کیا کیا کہوں تجھے
لیکن رضا نے ختم سخن اس پہ کر دیا خالق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیانات(Islamic Speeches) ایپلی کیشن کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی صحبت کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہو جانابھی ہے۔ اللہ کریم نےامّتِ محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوہردور میں ایسی باکمال ہستیاں عطا فرمائیں جنہوں نے نہ صرف خُود نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنےکا مقدَّس فریضہ احسن انداز میں ادا کیا بلکہ