Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
اے عاشقانِ رسول !پتہ چلا کہ*اللہ پاک اور اُس کے فرشتے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرودبھیجتے ہیں*یہ آیت ِمبارکہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صریح نعت ہے*یہ بھی پتہ چلا کہ اللہ پاک اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پررحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میںدُعائے رحمت کرتے ہیں *اِس آیت میں اِیمان والوں کو پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردُرُود و سلام بھیجنے کا حُکم دیا گیا ہے*یہ بھی معلوم ہوا کہ اگرکوئی کام ایسا ہے جو اللہ پاک کابھی ہو ، مَلائکہ بھی کرتے ہوں اور مسلمانوں کو بھی اُسکا حُکم دیا گیا ہوتو وہ صِرف اور صرف آقائے دوجہان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردُرُودبھیجنا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اَلنِّيَّةُ الْحَسَنَةُ تُدْخِلُ صَاحِبَهَا الْجَنَّةَاچھی نیت بندے کو جنّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ ([1](اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے ، بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے!
*عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے بیان سُنوں گا *پورا بیان سنوں گا *خوب توجہ سے سُنوں گا *جو سُنوں گا ، اس پر عمل کی کوشش بھی کروں گا *عِلْمِ دین سیکھ کر ، دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کماؤں گا۔
اچّھی اچّھی نیّتوں کا ہو خدا جذبہ عطا بندۂ مُخلِص بنا ، کر عَفْو میری ہر خطا