Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
کی برکتوں سے مالامال ان مدنی مذاکروں میں ضرورشرکت فرمائیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!مکتبۃ المدینہ کی طرف سے روز مرہ کی سینکڑوں پیاری پیاری سُنّتوں پر مشتمل ایک بہت ہی پیاری کتاب شائع کی گئی ہے ، جس کا نام ہے'' 550 سنتیں اور آداب'' ۔ اس کتاب کے مطالعے سےآپ جان سکیں گے : (*) بیٹھنے کی 18 سنتیں اور آداب (*) گھر میں آنے جانے کی 12 سنتیں اور آداب (*) پڑوسی کے بارے میں 15 سنتیں اور آداب اوراس کے علاوہ دیگر کئی موضوعات پر سُنّتیں اور آداب کی معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے 70روپےمیں قیمتاً خرید فرمائیں ۔
ہفتہ وار اجتماع میں رات گزارنے والوں کے لیے دُعائے عطار
یااللہ پاک!جو اسلامی بھائی مہینے کی دُوسری جمعرات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں رات گزارےاور اِشراق تک ٹھہرا رہے ، اُس کو مرتے وقت اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دِیدار نصیب فرما اورعافیت کے ساتھ ایمان پر خاتمہ فرما۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مدنی قافلوں کے مسافروں کے لیے دُعائے عطار
اے مالکِ کریم! جو کوئی عیسوی ماہ کے تیسرے جمعے کومدنی قافلے میں 3 دن کے لیے سفرپرروانہ ہو ، اس کو جنت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاپڑوس عطافرما۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں ہم “ سوال نہ کرنے “ کے موضوع پرسُنیں گےمثلاً(*)سوال سے بچنے پر جنّت کی ضمانت(*)سوال نہ کرنے کے فائدے(*)کسی سے سوال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مختلف احکام اور۔ ۔ ۔ (*)مسلمان کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا یاد کروائی جائے گی ، دُعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔ اِنْ شآء اللہُ الکریم
* توجہ فرمائیں : اپنے شہر / ڈویژن میں ہونے والے اجتماعِ میلاد(ربیع الاول کی بارہویں شب) اورجلوسِ میلاد کے مقام اوروقت کا اعلان بھی کردیا جائے۔