Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([2])
ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات 14اکتوبر 2021ء
اَلْحَمْدُلِلّٰہ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سےکسی رِسالے کا مطالعہ کرنے یا آڈیوسُننے کی ترغیب اِرشادفرمائی جاتی ہے ، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں اس رِسالے “ فیضانِ جمالِ مصطفٰی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم “ کا اِعلان کیا جائے گا ، تمام عاشقانِ رسول مطالعے کی برکات اورامیرِ اہلسنّت کی دُعائیں لینے کے لیے یہ رسالہ ضرورحاصل فرمائیں ۔
فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ ربیع الاول ، ماہِ میلاد کی بہاریں ہیں ، یکم(st1) ربیع الاوّل سے مدنی چینل پر جلوسِ میلاد اورمدنی مذاکروں کاسلسلہ جاری ہے اوریہ مدنی مذاکرے13ربیع الاوّل تک روزانہ ہی ہوتے رہیں گے ، ان شاۤء اللہُ الْکریم ، جمعرات کے علاوہ ان مدنی مذاکروں کا آغاز روزانہ رات تقریباً 09 : 00بجے ہوجاتاہے۔ مدنی مذاکرے سے قبل جُلوسِ مِیلادکے پُرنور مناظربھی براہِ راست(Live)مدنی چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ تمام عاشقانِ رسول ماہِ ربیع الاول