Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
مسلمانوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ اُنہی میں سےایک ہستی شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلِ سنّت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی ہیں۔ آپ کےاخلاص کی بدولت بڑی تیزی سے لوگ اس مدنی تحریک کا حصہ بنتے جا رہےہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! کروڑوں لوگ امیرِ اہلِ سنت کے فیضان سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنت کےنیکی کی دعوت کےاسی مقدس جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے “ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ “ نے موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے مختلف موبائل ایپلی کیشن بنائی ہیں جن میں مختلف طریقوں سے امّتِ مسلمہ کی رہنمائی کی گئی ہے ، ان ایپلی کیشنز میں سےبیانات کی ایک ایپلی کیشن “ Islamic Speeches “ بھی ہے ۔ اس ایپلی کیشن میں مختلف موضوعات پر بیانات موجود ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنیں بھی فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ خاص طور پر یہ ایپلی کیشن امام و خطیب حضرات کےلیے انمول تحفہ ہے ، کیونکہ اس میں مختلف موضوعات پر تیار شدہ بیانات تحریری صورت میں موجود ہیں ۔ آج اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل کی زینت بنائیے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام’’چوک دَرْس‘‘
پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کےدِینی ماحول میں پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت کو بیان کیاجاتاہے ، محبتِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے جاتے ہیں ، آپ بھی اپنےدل میں محبت ِ رسول کا چراغ روشن کرنے کیلئے