Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

فرمایا)*نسبِ عالى بھى (دیا)*نبوت (کا اعلیٰ مرتبہ)بھى*کتاب بھى(عطا فرمائی اور) *حکمت بھى*(سب سے زیادہ)علم بھى(دیا )*(سب سے پہلے) شفاعت (کرنے کا اختیار) بھى*حوضِ کوثر (جیسی عظیم نعمت)بھى(دی)*مقامِ محمود بھى* کثرتِ اُمّت بھى (آپ کا حصہ ہے)*اعدائےدِىن(دُشمنانِ اسلام) پرغلبہ بھى(آپ کو عطا کیا)*کثرتِ فتوح (کثرت کے ساتھ فتوحات)بھى(آپ کےلئے ہیں)*اور بے شمارنعمتىں اور فضىلتىں (آپ کو ایسی عطا فرمائی )جن کى نہاىت(انتہاء) نہىں۔ ([1])

اسی بات کی طرف اشارہ کرتےہوئےامامِ اہلسنت ، اِمام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

ربّ ہے مُعطِی یہ ہیں قاسِم                رِزق اُس کا ہے کِھلاتے یہ ہیں

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَر                          ساری کثرت پاتے یہ ہیں([2])

حوضِ کوثر کس کو نصیب ہوگا؟

سُبْحَانَ اللہ!ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کو بہت کچھ عطاکیا گیااور بہت کچھ عطا کیا جائے گا۔ آئیے سُنتے ہیں حوضِ کوثر کیاہے! اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو ایک حوض عطا فرمایا ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ شیریں (یعنی میٹھا) ، مُشک سے زیادہ خوشبودار ہے۔ جو ایک مرتبہ پئے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔ حضورِ اکرم ، نورِ مجسم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اس سے اپنی اُمّت کو سیراب فرمائیں گے۔ ([3])


 

 



[1]...خزائن العرفان ، صفحہ : 1122 خلاصۃً۔

[2]...الاستمداد ، صفحہ : 6۔

[3]...کتاب العقائد ، صفحہ : 36 خلاصۃً۔