Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
عاشقانِ رسول کیدِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور 12 دِینیکاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ 12 دِینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دِینیکام “ چوک دَرْس “ بھی ہے*چوک دَرس مسلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے*چوک دَرْس بےنمازیوں کونمازی بناتاہے*چوک دَرْسمسجد سےدُور رہنے والوں کو مسجدسے قریب کرتا ہے*چوک دَرس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغبَت پیدا ہوتی ہے* چوک دَرس کی بَرَکت سے عَلاقے (Area)میں دِینی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں* چوک دَرس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکےعلاوہ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے۔
لائنز ایریا(کراچی)کےایک اسلامی بھائی چوک دَرْس میں شریک ہوئے۔ * چوک دَرْس میں شریک ہونا ہی اُن کی اِصلاح کا سبب بنا * چوک درس میں شرکت کی برکت سے دعوتِ اسلامی کادِینی ماحول مِلا * چوک درس میں شرکت کی برکت سےتنظیمی ذِمہ داری ملی * چوک درس میں شرکت کی برکت سےسُنّتِ مُصطفےٰ پرعمل یعنی عمامہ شریف سجانے کی سعادت ملی۔
تمہیں لُطف آجائے گا زندگی کا قریب آکے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
نبی کی مَحَبَّت میں رونے کا انداز چلے آؤ سکھلائے گا مَدَنی ماحول
اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدَنی ماحول
سنور جائے گی آخرت اِنْ شَآءَ اللّٰہ تم اپنائے رکّھو سدا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد