Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat
بِسْم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِِ الرَّحِیم ط سگِ مدینہ محمدالیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی عُفِیَ عَنْہُ کی جانِب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کی خِدمتوں میں جَشنِ وِلادَت کی خُوشی میں لہراتے ہوئے مدنی پرچموں ، جگمگاتے بلبوں اورنَنّھے نَنّھے قُمقُموں کوچُومتاہواجُھومتاہواشہد سے بھی میٹھا مکّی مَدَنی سلام
اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِ حَال۔
چاند رات کو اِن اَلفاظ میں تین(3)بار مَساجِد میں اِعْلان کروائیے : تمام عاشقانِ رسول کو مُبارَک ہو کہ رَبِیْعُ الاوّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔
مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔ اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ براہِ کرم!رَبِیْعُ الاوّل کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت! مَدَنی بُرقع پہننے ، شرعی پردہ کرنے کی نِیَّت کریں۔
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ اپنے دن بھر کے نیک و بد اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے “ نیک اعمال “ کے رِسالے پُر کرکے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں ، اگر نیّت بنتی ہو توہاتھ اُٹھا کر کہئے : اِنْ شَآ ءاللّٰہ (یاد رکھئے اگر دل میں نیّت نہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر دکھا وے کیلئے ہاتھ اٹھانا کہ میں بھی نیّت کرتا ہوں گناہ ہے۔ )
تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الاوّل شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْ کم تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں ، اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔
اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنی مسجِد ، گھر ، دُکان ، کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد مدنی پرچم رَبِیْعُ الاوّل کی چاند رات سے لیکرسارا مہینا لہرائیے۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں ،