Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat
ریڑھوں ، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرضرورتاًاپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔ اپنی سائیکل ، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ عُمومًا ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں۔ میری آرزُو ہے کہ ٹرکوں ، بسوں ، ویگنوں ، رکشوں ، ٹیکسیوں ، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں اَلْفاظ میں تحریرہو : ’’مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے‘‘۔ مالِکانِ بس اور ٹرانسپورٹ والوں سے مِل کر ترکیبیں کیجئے اور سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ کے دل کی دُعائیں لیجئے۔
ضَروری اِحْتِیاط : اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو ، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جُوں ہی رَبِیْعُ الاوّل شریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتارلیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔ (سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔ )
اپنے گھر پر 12 جھا لَروں (یعنی لَڑیوں)یا کم اَزْکم 12بلبوں سے ، اپنی مسجِد و مَحَلے میں بھی 12دن تک خُوب چَراغاں کیجئے۔ (یادرکھئے! بجلی کی چوری کرنا حرام ہے ، لہٰذا بجلی فَراہَم کرنے والے اِدارے سے رابِطہ کر کے جائز ذرائِع کی ترکیب بنایئے)سارے عَلاقے کومَدَنی پرچموں اوررنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنا دیجئے۔ مسجِد اور گھر کی چھت پرجبکہ چوک وغیرہ پر راہگیروں اورسُواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حُقوقِ عامّہ تَلَف کئے بِغیر فضا میں مُعَلَّق12میٹر یا حسبِ ضَرورت سائز کے بڑے بڑے مَدَنی پرچم لہرائیے۔ بیچ سڑک پر مَدَنی پرچم کے لئے بانس مت گاڑیئے کہ اِس سے ٹریفک کا نظام مُتاَثِّر ہوتا ہے۔ گلی وغیرہ کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ نہ کیجئے جس سے لوگوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی حق تَلَفی اور دل آزاری ہو۔
ہراسلامی بھائی حَسْبِ تَوفیق زِیادہ ورنہ 112یاکم اَزْ کم 12 روپے کے مکتبۃُ المدینہ کے رسائل اور مَدَنی پُھولوں کے مُختلف پمفلٹ جُلُوسِ میلادمیں بانٹے اوراسلامی بہنیں بھی تقسیم کروائیں۔ اِسی طرح سارا سال اپنی دُکان وغیرہ پرتقسیمِ رسائل کی ترکیب فرماکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے۔ شادی غَمی