Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat

مُجسّمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنمازِ تراویح کی تاکید فرمائیں  مگر سُست و غافل اُمّتیوں  سے نہ پڑھی جائے ، پڑھیں بھی تو رَسماً ، ماہِ رَمَضان کے ابتدائی چند دن اور پھر یہ سمجھ بیٹھیں کہ پورے رمَضانُ المبارَک کی نمازِتراویح ادا ہو گئی۔ پیارے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم داڑھی رکھنے کا حکم فرمائیں مگرعشقِ رَسول کے دعوے دار فیشن (Fashion)کے شیدائی ، دُشمنانِ سرکارجیسا چہرہ بنائیں ، کیایہی عشقِ رسول ہے؟

آئیے!مل کر نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی ، آج  سے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ ادا کریں گے ، ماہِ رمضان کا کوئی روزہ قضا نہیں ہونے دیں گے ، زکوٰۃ فرض ہوئی تو پوری ادا کریں گے ، حج(Hajj)فرض ہوا تو ادائیگی میں تاخیر نہیں کریں گے ، ناجائز فیشن کے قریب بھی نہیں جائیں گے ، نامحرموں سے شرعی پردہ کریں گے ، فلمیں ڈرامے نہیں دیکھیں گے ، گانے باجے نہیں سنیں گے ، والدین کا دل نہیں دکھائیں گے ، اللہ پاک اور بندوں کے حقوق کے معاملے میں غفلت نہیں کریں گے ، اور یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے  دینی ماحول سے وابستہ رہیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!کائنات بہت بڑی ہے یہ سبھی کو پتا ہے ، مگر اس کی ایک حد تو ضرور ہے ، زمین بہت کشادہ ہے یہ سبھی کو پتا ہے مگر اس کی ایک حد تو ضرور ہے ، سمندر بہت بڑا ہے یہ سبھی کو پتا ہے مگر اس کے کنارے اور گہرائی(Depth)کی ایک حد تو ضرور ہے ، ستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، یہ سبھی کو پتا ہے مگر ان کی ایک حد تو ضرور ہے ، مخلوقِ خدا کی تعداد بہت زیادہ ہے یہ سبھی کو پتا ہے ، مگر اس کی ایک حد ضرور ہے۔ مگریادرکھئے!غمخوارِ اُمّت ، تاجدارِرسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی اُمت سے شفقت و  محبت ایک ایسے سمندر کی طرح ہے جس کی گہرائی اور کنارےکا ہم میں سے کسی کو بھی علم نہیں ۔ آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  واٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی اُمّت سے محبت و شفقت کا بیان قرآنِ کریم میں بھی موجود