Book Name:Shan-e-Abu Huraira
میری والدہ کے لئے ہدایت کی دعا کردیجئے ، اِدھر رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے کہ اے اللہ!ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت عطا فرما ، اُدھر آپ کی والدہ کے دل کی دنیا پلٹ گئی اورغسل کرکے پاک صاف ہوگئیں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ جونہی اپنے گھر میں داخل ہوئے تو والدہ کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئیں ، دعائے نبوی کا جلوہ دیکھ کرآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے۔ (مسلم ، ص1039 ، حدیث : 6396)
اے کاش! ہمارا بھی یہ ذہن بن جائے کہ ہم خود بھی نیک اعمال کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی نیکی کی دعوت دیں ، خودبھی برائیوں سے بچیں اور گھر والوں کو بھی برائیوں سے بچانے کی کوششیں کریں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول کی برکت سے لاکھوں لاکھ مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آفتابِ نبوت ، ماہتابِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی صحبت سے فیض یافتہ یہ روشن ستارے ۵۹ھ میں اٹھترسال کی عمر پاکر مدینہ منورہ میں وصال فرماگئے اور جنت البقیع میں مَدْفون ہوئے۔
(عمدۃ القاری ، ۱ / ۱۹۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
مارکیٹوں اور تجارتی مقامات پر درس / ایریا درس :
پیارےاسلامی بھائیو!اپنےدلوں میں عشقِ رسول ، عشق ِصحابہ و اولیا کی شمع روشن کرنے ، محبتِ رسول سےدلوں کوگرمانے ، گناہوں سےنفرت اورایمان کی حفاظت کا جذبہ پانے کے