Book Name:Shan-e-Abu Huraira

لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اپنا کچھ نہ کچھ وقت نکال کرذیلی حلقوں کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو نماز اور علمِ دین کے حلقوں میں شرکت کروانے کے لئے ایک مہم چلائی ہے جسے “ مسجد بھرو تحریک “ کا نام دیا گیا ہے ، دعوتِ اسلامی “ ایریا دَرْس “ کی صورت میں اس نیک مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ مَسْجِد اور گھر کے عِلاوہ جس بھی مَقام (چوک ، بازار ، سکول ، کالج ، ادارے وغیرہ) پر جو مَدَنی دَرْس دیا جاتا ہے اُسے دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاح میں ایریا دَرْس کہتے ہیں۔ ایریا دَرْس کا مَقْصَد ایسے اَفراد کو نیکی کی دعوت پہنچانا ہے جو مَسَاجِد میں نہیں آتے تا کہ وہ بھی مَسْجِد میں آنے والے ، باجَمَاعَت نَماز پڑھنے والے بن جائیں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کا دینی پیغام قبول کر کے راہِ سنّت پر گامزن ہو جائیں۔

ان دینی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے ، آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا ، نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا ، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی اور “ نیک اعمال “ پر عمل کا جذبہ نصیب ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ اصلاح برائے قیدیان :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اچھی صُحبت فراہم کرتا ہے ، اس دینی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ تبلیغِ دین کے مُقدَّس جذبے کے تحت مُسلمان قیدیوں کی سُنَّتوں بھری تَربِیَت کے لیے دُنیا کے کئی جیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کا شعبہ “ اِصلاح برائے قیدیان “ کے