Book Name:Shan-e-Abu Huraira
ذَریعے دینی کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیمِ قُرآن کے لئے مدرسے قائم ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ تمام جیلوں میں یہ مَدارس قائم کئے جائیں گے۔ کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت ، امیر اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسائل سے درس دیا جاتاہے ، نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبے “ روحانی علاج “ کے دیئے ہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا نیک اعمال و مَدَنی قافلہ کورس ، 63دن کا تربیتی کورس ، 12 روزہ مدنی کورس ، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ کابھی سلسلہ ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 163مدنی پھول “ سے چلنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں : * پارہ 15 سورہ بنی اسرائیل کیآیت37میں اللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :
وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)
ترجَمۂ کنز الایمان : اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔
*اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ایک شخص دو چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اور گھمنڈ میں تھا ، وہ زمین میں دھنسادیا گیا ، وہ