Book Name:Shan-e-Abu Huraira
چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے جاتے ہیں ، یہ قطعاً غیرمُھَـذَّب طریقہ ہے ، اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے نیزاَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں ، پیکٹوں اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا بے اَدَبی بھی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ شوگر کے مرض سے شِفا کی دعا “ یادکروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :
رَبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا
(پ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۸۰)
تَرجَمہ کنز الایمان : اےمیرےرب مجھے سچی طرح داخل کراور سچی طرح باہر لے جا اور مجھے اپنی طرف سے مددگار غلبہ دے ۔
نوٹ یہ قرآنی دعا روزانہ صبح و شام تین تین بار (اول و آخر تین تین بار درود شریف) پڑھ کر پانی پر دم کر کے پیئں۔
(مدت علاج تا حصولِ شفا) (مدنی پنج سورہ ، ص 244)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)