Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain
پاک نے مجھے برکت والا ہی بنایا ہے۔
ایک مرتبہ کچھ عُلَمائے کرام ایک جگہ جمع ہوئے، علمی گفتگو شروع ہو گئی، سُوال یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام نے خُود کو جو مبارَک فرمایا ہے، اِس جگہ برکت سے مراد کیا ہے؟ سب عُلَمائے کرام نے اپنے اپنے عِلْم کا اِظْہار کیا، لمبی گفتگو ہوئی، دلائل کا تبادلہ ہوا، آخر میں اِس علمی مجلس کا نتیجہ یہ نکلا، سب عُلَمائے کرام نے مُتَّفِقَہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اس جگہ برکت سے مُراد نیکی کی دعوت ہے۔ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام یہ فرما رہے ہیں کہ اللہ پاک نے مجھے ایسا بنایا ہے کہ میں جہاں بھی رہوں نیکی کی دعوت عام کرتا رہتا ہوں۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ پاک ہمیں بھی بابَرَکت بنائے٭ ہم دوستوں کی محفل میں ہیں، وہاں بھی نیکی کی دعوت عام کریں٭دُکان پر ہیں، وہاں بھی نیکی کی دعوت عام کریں٭گھر میں ہیں، وہاں بھی نیکی کی دعوت عام کریں۔ غرض؛ ہم جہاں بھی ہوں نیکی کی دعوت عام کرتے ہی رہا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! ٭حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بلند رُتبہ صحابئ رسول ہیں، ٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کی عزّت اور غلبے میں اِضافہ ہوا، مسلمانوں کو حوصلہ ملا ٭رسولِ ہاشمی ، مُحَمَّدعربی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اپنا وزیر فرمایا ٭آپ نے ساری زِندگی حُضُور جانِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں گزاری ٭مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ