Book Name:Zuhad Sunnat e Mustafa Hai
تو سوچئے! جیتے جاگتے انسان، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کلمہ پڑھنے والے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک چُومنے والے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حُضُور حاضِری کے لیے ترسنے والے *جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا میلاد منائیں *آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نعرے لگائیں *آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی یاد میں محافِل سجائیں *ذِکْرِ مصطفےٰ سُنیں، سُنائیں، پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُن غُلاموں پر نظرِ کرم کیوں نہیں فرمائیں گے...؟
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں:
جنہیں مَرْقَد میں تا حشر اُمّتی کہہ کر پُکارو گے
ہمیں بھی یاد کر لو اُن میں صدقہ اپنی رحمت کا([1])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! جن خوش نصیبوں کو آپ قیامت تک اُمّتی کہہ کر یاد فرمائیں گے، اپنی رحمت کے صدقہ سے ہمیں بھی ان میں شمار فرما لیں۔
اللہ پاک ہم گنہگاروں پر کرم فرمائے۔ کاش! میلاد منانا ہی کام آجائے اور ہم شفاعتِ مصطفےٰ کے حقدار ہو جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آیتِ کریمہ کی مُخْتصَر وضاحت
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم ایک مزاجِ مصطفےٰ سُننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک نے اپنے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرمایا:
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تم اپنی نگاہ اس مال و اَسباب