Book Name:Zuhad Sunnat e Mustafa Hai
فرماتے ہیں: یہ حکم اَصْل میں ہم غُلامانِ مصطفےٰ کے لیے ہے،([1]) یعنی ہم مسلمانوں کو فرمایا گیا ہے کہ اے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے غُلامو! *تمہیں مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں کیسی کیسی نعمتیں عطا ہوئیں *تمہیں اِیمان ملا *اِسلام عطا ہوا *قرآنِ کریم دِیا گیا *ایسے پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دامنِ رحمت سے تم نوازے گئے *پھر پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! تمہیں جنّت کی ہمیشہ رہنے والی نعمتیں بھی عطا کی جائیں گی، یہ سب کچھ کافِروں کو کہاں نصیب...!! اِس لیے کافِروں کو ملے ہوئے دُنیوی، فانی مال و اَسباب کی طرف نگاہ مت اُٹھاؤ! اسے ہر گز للچائی ہوئی نظروں سے نہ دیکھا کرو!
قُربان میں اُن کی بخشش کے مقصد بھی زباں پر آیا نہیں
بِن مانگے دیا اور اِتنا دیا دامن میں ہمارے سَمایا نہیں
اِیمان مِلا اُن کے صدقے، قُرآن مِلا اُن کے صدقے
رحمٰن مِلا اُن کے صدقے، وہ کیا ہے جو ہم نے پایا نہیں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
زُہد سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے فَضْل و کرم سے رحمتِ دوجہان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مالِکِ کونین ہیں، رَبِّ کائنات نے دُنیا و آخرت کے خزانے آپ کو عطا فرما دئیے! بلکہ حق تو یہ ہے کہ
کونین بنائے گئے سرکار کی خاطِر کونین کی خاطِر تمہیں سرکار بنایا