Book Name:Zuhad Sunnat e Mustafa Hai
مَتْ چھوڑئیے مجھے اب دُنیا کی ٹھوکروں پر
بَس آپ ہی کے ٹکڑوں پر ہو مِرا گزارہ
سرکار! حُبِّ دُنیا دِل سے مِرے نِکالو
دیوانہ اَب بنا لو! اپنا مجھے خُدارا([1])
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قُرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اِس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورۃ یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔اپنی موبائل میں دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی ایپلی کیشنز انسٹال کر کے خود بھی فوائد حاصل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں: