Book Name:Nigahon Ki Hifazat Kijiye

میں نے اس کی طرف دیکھا اور میری نگاہیں مسلسل اس کا پیچھا کرتی رہیں کہ اچانک میرے سامنے ایک دیوار آگئی جس نے مجھے زخمی کردیا اورمیرایہ حال کردیا جسے آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ تو نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اللہ کریم جب کسی بندے سے بھلائی کاارادہ فرماتا ہے تو اُسے دنیا ہی میں اس کی سزادے دیتاہے۔(مجمع الزوائد ، کتاب التو بۃ ، باب فیمن عوقب بذنبہ فی الدنیا ،۱۰ /۳۱۳ ، رقم:۱۷۴۷۱)

(2)آنکھوں میں آگ بھر دی جائے گی

حُجَّةُالْاِسلام حضرت  امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نقل کرتے ہىں:جو کوئى اپنى آنکھوں کو حَرام نظر سے پُر کرے گا اللہ پاک قِىامَت کے روز اُس کى آنکھوں کو آگ سے بھر دے گا ۔(مکاشفۃالقلوب، ص۱۰)

(3)آگ کی سلائی

حضرت  علامہ عبدالرَّحمن بن جوزى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نقل کرتے ہىں:عورت کے محاسن (ىعنى حُسن  و جمال) کو دىکھنا اِبلىس کے تِىر وں مىں سے زہر میں بجھا ہوا ایک تِىر ہے،جس نے نامَحْرم سے آنکھ کى حفاظت نہ کى اُس کى آنکھ مىں بروزِ قىامت آگ کى سَلائى پھىرى جائے گى۔ (بحر الدموع،ص۱۷۱)

غور کیجئے! سُرمہ لگاتے ہوئے ہمارے ہاتھ کانپتے ہیں ، اگر سُرمہ کی سَلائی آنکھ سے ہلکی سی بھی ٹکرا جاۓ یا سُرمہ ذرا تیز ہو تو  ہماری  چىخ نکل جاتی ہے،جب ہمیں سُرمے کی معمولی سی سَلائی تڑپا کر رکھ دیتی ہےتو بدنِگاہی کے سبب اگر اللہپاک ناراض ہوگیا  اور