Book Name:Nigahon Ki Hifazat Kijiye

ہماری آنکھ مىں آگ کی سَلائی پھیر دی گئی تو ہمارا کیا بنے گا؟بدقسمتی سے آج  کل  بعض نادان بدنِگاہی کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ مَعَاذَ اللہثُمَّ مَعَاذَ اللہ  جب تک غىر مَحْرم عورتوں کو تکتے نہىں انہىں چین نہیں آتا، وہ اپنے اس بُرے مَقْصَد کے حُصول کی خاطِر بازاروں، شاپنگ مالوں،تفریح گاہوں،الغرض جہاں جہاں بے پردہ عورتوں کامجمع ہوتا ہےوہاں مارے مارے پھرتے، خوب بدنِگاہیاں کرتے اور اپنی دنیا وآخرت کی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔ہم غورکریں کیا ہم اپنی موت کو بھول گئے؟کیا ہمیں مغفرت کا پروانہ مل گیا؟کیا ہم پچھلی امتوں پر آنے والے عذابات کو بھول گئے؟کیاہمیں روزانہ اٹھتے جنازوں سے عبرت حاصل نہیں ہوتی،کیا ہم بسترِ علالت پر سسکتے مریضوں سے سبق حاصل نہیں کرتے؟کیا ہم تنگ و تاریک قبر کو بھول گئے؟یا ہم منکر نکیر کے سوالات کے جوابات دے  پائیں گے؟کیا قیامت کے دن ہم سے حساب کتاب نہیں ہو گا؟

پیارے  اِسلامی بھائیو!اِس سے پہلے کہ مَوت کافِرِشتہ ہمارا رِشتۂ حَیات اِس دُنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کاٹ کر رکھ دے،لہٰذا جاگ اُٹھئے! اور دُوسرے اِسلامی بھائیوں کو بھی بیدار کیجئے ! !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 9 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے آپ کو بدنگاہی سے بچانے اور سنّتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کے کاموں میں ترقّی کے لئےذیلی حلقے کے 12 دینی